ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 20, 2024 9:35 PM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی کارروائی آج سے شروع ہوگئی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی کارروائی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کُلگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈا ضلعوں کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بھارتی انتخابی کمیشن کے اعلان نامے کے مطابق، امیدوار 27 اگست تک ان حلقوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ ان کاغذات کی جانچ 28 اگست کو، کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں