ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 21, 2024 9:49 PM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی تیز ہوگئی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی تیز ہوگئی ہے۔ اِس مرحلے کے تحت چھ ضلعوں میں پھیلی 26 اسمبلی سیٹوں پر اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں غیرمعمولی تبدیلی آئی ہے اور ریاست دہشت گردی سے امن کی جانب گامزن ہے۔ پنچھ ضلع کے Mendhar میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کی بجائے اب لیپ ٹاپ ہیں۔ جناب شاہ نے راجوری اور جموں اضلاع میں بھی ریلیوں سے خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں