ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 9:52 PM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ پُرامن طور پر مکمل ہوگئی۔ تقریباً 66 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں آج شام 7 بجے تک 65 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھم پور ضلع میں سب سے زیادہ 72 اعشاریہ نو ایک فیصد پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی 40 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ آج پُرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی۔ کمیشن نے کہا ہے کہ تین مرحلوں کی پولنگ کے بعد خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اب تک کسی بھی حلقے میں دوبارہ ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی اور مجموعی ووٹنگ نے لوک سبھا 2024 کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ کسی زمانے میں ملی ٹینسی سے متاثرہ خطوں میں جمہوریت کا جشن منایا اور بائیکاٹ اور تشدد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چیف انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات نے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا ہے جو آنے والے برسوں تک خطے کے جمہوری جذبے کو ترغیب دیتا رہے گا۔ انھوں نے اِن انتخابات کو جموں وکشمیر کے عوام کے نام وقف کیا اور جمہوری عمل میں اُن کے پکے ارادوں اور اعتماد کا اعتراف کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں