جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پہلی اکتوبر کو اِس مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی، جبکہ امیدوار اِس مہینے کی 17 تاریخ تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔25 ستمبر کو اِس مرحلے کے تحت 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔x
Site Admin | September 5, 2024 11:09 AM
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
