August 16, 2024 10:05 PM

printer

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں اگلے مہینے کی 18 تاریخ سے شروع ہوں گے۔ ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں یکم اکتوبر کو پولنگ ہوگی

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں اگلے مہینے کی 18 تاریخ سے شروع ہوں گے، جبکہ ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ جموں وکشمیر اور ہریانہ دونوں کے 90 ممبران پر مشتمل اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ جناب کمار نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر، دوسرے مرحلے کے انتخابات 25 ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں