جموں وکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر آج جموں میں چناؤ سے متعلق محکمے نے تقریباً 800 افسروں کیلئے انتخابات کے اخراجات کی نگرانی کے ایک روزہ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر جموں وکشمیر کے چیف انتخابی افسر P.K. Pole نے تربیت حاصل کرنے والے افسروں پر زور دیا کہ وہ صاف وشفاف اسمبلی انتخابات کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے جوش وجذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ چیف انتخابی افسر نے اِن افسروں سے اِس انداز میں کام کرنے کو کہا کہ سبھی فریقوں اور عام لوگوں کو ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کی یقین دہانی ہوسکے۔ اس ٹریننگ پروگرام کے دوران، انتخابی کمیشن کے اخراجات سے متعلق محکمے کے افسروں نے چناؤ کے تعلق سے سامان ضبط کرنے کے نظام پر ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔اس کے علاوہ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین نے چناؤ کے دوران استعمال کی جانے والی مختلف آئی ٹی ایپس کے حوالے سے بھی ایک خصوصی اجلاس کیا۔
Site Admin | August 24, 2024 9:41 PM
جموں وکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر آج جموں میں چناؤ سے متعلق محکمے نے تقریباً 800 افسروں کیلئے انتخابات کے اخراجات کی نگرانی کے ایک روزہ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا
