September 6, 2024 2:57 PM

printer

جموں وکشمیر میں، اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے

جموں وکشمیر میں، اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ اِس مرحلے میں 310 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کل پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ 6 ضلعوں کے 26 اسمبلی حلقوں میں اِس ماہ کی 25 تاریخ کو دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کُل 310 امیدواروں نے 329 نامزدگی کے پرچے داخل کئے ہیں۔ بی جے پی نے جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے کے لیے چناؤ مہم کیلئے 40 مشہور شخصیات کا انتخاب کیا ہے۔ اِن ممتاز شخصیات میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شامل ہیں۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی چناؤ کا دوسرا مرحلہ اِس ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگا۔ مرکزی وزرا نتن گڈکری، منوہر لال کٹھر، جی کشن ریڈی، جتیندر سنگھ اور شیوراج سنگھ جیسی   بی جے پی کی بہت سی اثر دار شخصیتیں پارٹی کی چناؤ مہم میں شامل ہونے والی اہم لیڈروں میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں