ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2024 2:25 PM

printer

جموں وکشمیر: دہشت گردی مخالف کارروائی میں پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہوگئی

جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلعے میں دہشت گرد مخالف کارروائی کے دوران پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی آج موت ہوگئی ہے۔ جان گنوانے والوں میں ایک افسر اور ایک SOG جوان بھی شامل ہے جو کل رات بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ساتھ گولہ باری کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کل رات تصادم اُس وقت شروع ہوا جب راشٹریہ رائفلز اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ،SOG نے مشترکہ طور پر ڈوڈہ ضلعے کے  دھاری گوٹے میں محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔ حفاظتی دستوں نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی تھی۔گولی باری کے تبادلے میں پانچ فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد چار جوان بشمول ایک افسر زخموں کی تاب  نہ لاکر چل بسے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں دہشت گرد مخالف کارروائی کے دوران فوج کے بہادر جوانوں کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سنگھ نے کہا کہ ملک فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔    وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارتی سپاہی خطے میں دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے تئیں پُرعزم ہیں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی بہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں