جموں وکشمیر میں آج راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے نزدیک دراندازی کی کوشش کررہے دو دہشت گردوں کو فوجی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔ نوشیراں کے لام سیکٹر میں کَل دیر رات گولی باری اُس وقت شروع ہوئی، جب کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کررہے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی اور اُنہیں للکارا۔ بڑے پیمانے پر تلاش کارروائی جاری ہے، کیونکہ اِس بات کا اندیشہ ہے کہ دونوں طرف گولی باری میں کم از کم دو اور دہشت گردوں کو گولی لگی ہے۔ آپریشن کانچی جاری ہے اور فوج نے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔
Site Admin | September 9, 2024 2:46 PM