ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 3:07 PM

printer

جموں وکشمیر اور ہریانہ کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل

جموں وکشمیر کی 90 رکنی قانون ساز اسمبلی کے تحت 873 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کَل ہو جائے گا۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں 20 مراکز پر سخت سیکورٹی کے درمیان کَل ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ سبھی ضلع ہیڈکوارٹر میں، جہاں ووٹوں کی گنتی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، وہاں سبھی ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ اِن مراکز پر تین سطحی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلی سطح پر مرکزی مسلح پولیس فورس، دوسری سطح پر ریاستی مسلح پولیس اور تیسری سطح پر ضلع پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی کے ہال کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سطح کے افسران کریں گے۔

حال ہی میں ایک دہائی کے بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹروں کی جانب سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور جمہوریت کے جشن میں اُن کی شمولیت کے پیش نظر بڑی تعداد میں ووٹنگ درج کی گئی۔ 18 ستمبر سے پہلی اکتوبر تک تین مراحل میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 63 اعشاریہ چار-پانچ فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو 2014 کے اسمبلی انتخابات کے 65 اعشاریہ پانچ-دو فیصد سے کچھ کم ہے۔

ہریانہ میں کَل اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ایک ہزار 31 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا۔ یہاں سبھی 90 اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹوں کی گنتی کیلئے 90 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ چیف انتخابی افسر پنکج اگروال نے کہا ہے کہ یہ مراکز سبھی 22 اضلاع کے ضلع ہیڈکوارٹر میں قائم کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں