ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:58 PM

printer

جموں وکشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے مہم عروج پر ہے اور سیاسی پارٹیوں کے رہنما کئی کئی ریلیاں کر رہے ہیں

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے اور ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔
ہریانہ میں 90 اسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی۔ ریاست میں انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے۔ سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ نے ہریانہ کے امبالہ، کروکشیتر اور ریواڑی میں تین عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ جناب شاہ نے امبالہ شہر سے Halka Mullana اور نارائن گڑھ اسمبلی حلقے کے BJP امیدواروں کیلئے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی بھی ریلی میں موجود تھے۔
دوسری طرف کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر ہڈّا نے شام میں کروکشیتر ضلع کے تھانیسر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔کانگریس لیڈر کماری شیلجا نے آج روہتک میں ایک عوامی میٹنگ کی۔
عام آدمی پارٹی اور دوسری علاقائی پارٹیوں کے رہنما بھی اپنے اپنے امیدواروں کیلئے زور وشور کے ساتھ مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں آخری مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں میں منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریلیاں اور روڈ شو کر رہے ہیں۔
سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی کَل جموں میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بھی کَل مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں