September 16, 2024 9:42 PM

printer

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہوگئی۔ اِس مرحلے میں اِس مہینے کی 18 تاریخ کو بدھ کے روز سات ضلعوں میں پھیلے ہوئے 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر کو، جبکہ تیسرے مرحلے کی پولنگ پہلی اکتوبر کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا کَل آخری دن ہے۔ اِس مرحلے کے تحت 40 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ تھی۔ 90 رکنی ریاستی اسمبلی میں پانچ اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں