ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 9:41 PM

printer

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ عوام نے BJP اور اُس کی ساتھی پارٹیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور امید اور خوشحالی کو ووٹ دیا ہے

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ عوام نے BJP اور اُس کی ساتھی پارٹیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے اور امید اور خوشحالی کو ووٹ دیا ہے۔
گاندربل سے جیتنے والے امیدوار کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد جناب عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور اگلے کچھ دن میں مستقبل کا لائحہئ عمل طے کریں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سری نگر میں اعلان کیا کہ عمر عبداللہ نئی اتحادی سرکار کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ دوسری طرف محبوبہ مفتی نے، جو PDP کی صدر ہیں، اپنی ہار تسلیم کرلی ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ عوام کا یہ فیصلہ اُن کے حق میں نہیں ہے لیکن اُن کی پارٹی، اپوزیشن کی ذمے داریاں نبھائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سری نگر میں جموں وکشمیر کے عوام نے ایک مستحکم سرکار کے حق میں ووٹ دیا ہے اور انھوں نے، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں