جموں -سری نگر قومی شاہراہ کو بانیہال-قاضی گُنڈ سیکشن پر برفباری اور رام بَن اور بانیہال کے درمیان سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کل شام بند کر دیا گیا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ شاہراہ پر عارضی طور پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے اور سڑک راستہ صاف ہونے تک جموں -سری نگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ لوگوں کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ سڑک کے بارے میں تازہ جانکاری ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بُک پیج اور جموں، اُدھم پور، رام بَن اور سری نگر میں ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے حاصل کریں۔×
Site Admin | February 21, 2025 9:50 AM | J&K-NATIONAL HIGHWAY
جموں -سری نگر قومی شاہراہ کو بانیہال-قاضی گُنڈ سیکشن پر برفباری اور رام بَن اور بانیہال کے درمیان سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کل شام بند کر دیا گیا۔
