جموں اور کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس، CRPF کے ایک افسر کی اُس وقت موت ہوگئی جب دہشت گردوں نے آج دوپہر اودھم پور ضلعے میں CRPF کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔
دہشت گردوں نے اودھم پور ضلعے کی رام نگر تحصیل کے Cheel علاقے میں CRPF کی 187 ویں بٹالین کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں CRPF انسپیکٹر کی موت ہوگئی۔ دہشت گردوں نے گشتی پارٹی پر قریب 30 سے 40 راؤنڈ گولیا چلائیں۔
علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ x