جمعہ کو اترپردیش کے ہاتھرس میں روڈ ویز کی ایک بس کے ایک چھوٹے ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر 93 پر پیش آیا۔ مسافر ہاتھرس سے آگرہ جارہے تھے۔ منی ٹرک پر سوار افراد Sewala گاؤں لوٹ رہے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس سڑک حادثے میں ہوئی اموات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انھوں نے اُن افراد سے تعزیت کی جنھوں نے اِس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اِس مشکل وقت میں خدا اُنہیں صبر وسکون دے گا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ ہر ممکن طریقے سے متاثرین کی مدد کر رہا ہے۔ جناب مودی نے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کیلئے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔
Site Admin | September 6, 2024 10:30 PM
جمعہ کو اترپردیش کے ہاتھرس میں روڈ ویز کی ایک بس کے ایک چھوٹے ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں
