جمائیکا کے وزیر اعظم Dr. Andrew Holness بھارت کے چار روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی وزیر پنکج چودھری نے آج صبح ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔ جمائیکا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ پہلا بھارت دورہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور جمائیکا کے اُن کے ہم منصب کَل قومی راجدھانی میں وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما کثیر رُخی میٹنگوں کے موقع پر کئی بار مل چکے ہیں۔ باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے۔جمائیکا کے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سمیت دوسرے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور تجارت اور صنعت کے لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
Site Admin | September 30, 2024 9:27 PM