ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 30, 2024 2:55 PM

printer

جمائیکا کے وزیر اعظم  بھارت کے 4 روزہ سرکاری دورے پر آج صبح نئی دلی پہنچے

جمائیکا کے وزیر اعظم ڈاکٹر Andrew Holness  بھارت کے 4 روزہ سرکاری دورے پر آج صبح نئی دلی پہنچے ہیں۔ خزانے کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے ہوائی اڈے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ یہ اُن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے اور جمائیکا کے کسی وزیر اعظم کا بھارت کا یہ پہلا باہمی دورہ بھی ہے۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور جمائیکا کے وزیراعظم، دوطرفہ ملاقاتوں کے موقع پرکئی بار مل چکے ہیں۔ اِس دورے میں ڈاکٹر Holness کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے اور صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اِس دورے سے اُنہیں دیگر اہم شخصیتوں سے ملاقات کرنے اور تجارت و صنعت کی سرکردہ شخصیتوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ اِس دورے کے دوران بہت سے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے، جس سے دوطرفہ تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔بھارت اور جمائیکا کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں، جن کی عکاسی دونوں ملکوں کے ماضی کے نو آبادیاتی نظام، جمہوریت اور آزادی کی اقدار نیز کرکٹ کے کھیل کیلئے جنون سے ہوتی ہے۔ امید ہے کہ اِس دورے سے جمائیکا اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور دیرینہ رشتوں میں مزید مضبوطی آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں