جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے تازہ پانی کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو بہتر کرنے کیلئے آج نئی دلّی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔ وزیر موصوف، صاف گنگا کے قومی مشن کے تحت وائلڈ لائف کے بھارتی ادارے، WII کے مختلف پروجیکٹوں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ یہ پلیٹ فارم ایک جامع ڈیجیٹل مرکز کے طور پر کام کرے گا۔اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آبی پودے اور جانوروں کے حیاتیاتی تنوع کو بحال کرنے، ندیوں کی حالت کو بہتر کرنے، مقامی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور تحفظ کیلئے برادریوں کو جوڑنے میں صاف گنگا کے قومی مشن اور WII کے ذریعے کیے گئے کاموں کی ستائش کی۔
Site Admin | April 17, 2025 9:32 PM
جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے تازہ پانی کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو بہتر کرنے کیلئے آج نئی دلّی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے
