ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:28 PM

printer

جل شکتی کی وزارت کے نمامی گنگے مشن نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ 2025 میں نمامی گنگے کا ایک بڑا پویلین قائم کیا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے

جل شکتی کی وزارت کے نمامی گنگے مشن نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ 2025 میں نمامی گنگے کا ایک بڑا پویلین قائم کیا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ یہ پویلین دریائے گنگا کے احیا اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک انوکھا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی، اختراعی ڈسپلے اور معلوماتی وسیلوں کے ساتھ یہ پویلین سبھی عمر کے افراد کو راغب کر رہا ہے۔
پویلین کو دیکھنے آنے والے افراد سب سے پہلے بایو ڈائیورسٹی ٹنل سے ہوکر گزرتے ہیں جس میں وہ پروجیکشن کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دریائے گنگا کے کنارے پائی جانے والی حیاتی تنوع اور چڑیوں کی چہچہاہٹ کا لطف لیتے ہیں۔ اس پویلین کی ایک خصوصیت ڈیجیٹل نمائش ہے جس میں گنگا ندی کے احیا اور صفائی ستھرائی کیلئے کئے گئے مختلف اقدامات کی عکاسی کی گئی ہے۔ نمامی گنگے مشن میں مہاکنبھ 2025 میں آنے والے مہمان سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری حاصل کریں کیونکہ گنگا محض ایک دریا نہیں بلکہ بھارت کی ثقافت اور تاریخ کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں