بھارت کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بُمرا نے مردوں کی ICC تیز گیند بازی درجہ بندی میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ وہ ICC درجہ بندی میں 904 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں، جو کہ کسی بھی بھارتی گیند باز کے ذریعے اب تک حاصل کی گئی اعلیٰ ترین درجہ بندی پوائنٹس کے برابر ہے۔ اِس سے پہلے یہ ریکارڈ Spin گیند باز روی چندرن اشوِن کے پاس تھا۔ ICC کے مطابق بُمرا کے پاس کَل شروع ہونے والے میلبرن ٹسٹ میچ کے دوران اِس ریکارڈ کو عبور کرنے کا پورا موقع ہوگا۔ بُمرا نے Brisbane کے مقام پر کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے 94 رَن دے کر 9 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے ٹسٹ گیند بازی درجہ بندی میں اپنی اعلیٰ ترین پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ اِس غیر معمولی کارکردگی نے انہیں 14 پوائنٹس دلائے۔x
Site Admin | December 25, 2024 10:10 PM