ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:00 PM

printer

جسپریت بُمراہ کی زبردست گیند بازی کے سبب پرتھ میں، آج پہلے دن آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹ کھو کر صرف 67 رن ہی بنا سکی۔

کرکٹ میں، پرتھ میں کھیلے جارہے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹ پر 67 رن بنائے تھے۔ جسپریت بمراہ نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دن 4 وکٹ لئے۔اِس سے قبل بھارت کی شروعات انتہائی کمزور رہی اور اپنی پہلی اننگز میں پوری ٹیم 150 رن کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اپنا پہلا میچ کھیل رہے نتیش کمار ریڈی نے، بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ 59 گیندوں پر 41 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے Josh Hazlewood نے سب سے زیادہ 4 وکٹ لئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں