جسٹس کے ونود چندرن نے آج سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے جسٹس چندرن کو عہدے کا حلف دلایا۔ مرکز نے پیر کے روز سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس چندرن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ جسٹس چندرن کیرالہ ہائی کورٹ میں بھی جج رہ چکے ہیں۔×
Site Admin | January 16, 2025 3:14 PM