ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 11, 2024 9:48 AM

printer

جسٹس سنجیو کھنہ آج صبح، بھارت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔

آج جسٹس سنجیو کھنہ، بھارت کے 51 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، جسٹس کھنہ کو آج صبح راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں عہدے کا حلف دلائیں گی۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی جگہ لیں گے، جو کَل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

جسٹس سنجیو کھنہ، 14 مئی 1960 کو پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1983 میں دلّی کی بار کونسل میں، ایک وکیل کی حیثیت سے اپنا اندراج کرایا تھا۔ انہوں نے دلّی کے تیس ہزاری کورٹ میں ضلع عدالت میں پریکٹس کی اور بعد میں دلّی ہائی کورٹ اور مختلف ٹرائیبیونل عدالتوں میں پریکٹس کی۔ جسٹس کھنہ کا تقرر 2005 میں دلّی ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کے طور پر کیا گیا تھا اور انہیں 2006 میں ایک مستقل جج کی حیثیت حاصل ہوئی تھی۔ انہیں جنوری 2019 میں ترقی دے کر سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ، سپریم کورٹ کے بہت سے اہم فیصلوں میں شامل رہے، جیسے دفعہ-370 کی منسوخی کو برقرار رکھا جانا، الیکٹورل بانڈز اسکیم کا خاتمہ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو برقرار رکھا جانا، ان کی کارکردگی کی مدت تقریباً 6 مہینے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں