جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz ساتویں بین حکومتی مشاورت (IGC) میں شرکت کرنے کیلئے بھارت کے تین روزہ دورہ پر آج رات نئی دلّی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چانسلر Scholz کَل بین حکومتی مشاورت کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ بین حکومتی مشاورت (IGC)، حکومت کا ایک مجموعی طریقہئ کار ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے وزراء اپنے اپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تبادلہئ خیال کرتے ہیں اور اُن کے نتائج سے وزیر اعظم اور چانسلر کو آگاہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمنی کے چانسلر اِس موقع پر، باہمی بات چیت بھی کریں گے، جس میں سکیورٹی، دفاعی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور ابھرتی ہوئی و کلیدی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون نیز گرین اور پائیدار شراکت داری پر خیالات کا تبادلہ خیال شامل ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ دونوں رہنما جرمن کاروبار کی اٹھارہویں ایشیا بحراکاہل کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
Site Admin | October 24, 2024 9:42 PM