جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz ساتویں بین حکومتی صلاح مشورے کیلئے کل سے بھارت کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چانسلر Scholz اِس ماہ کی 25 تاریخ کو بین حکومتی صلاح مشورے کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ بین حکومتی صلاح مشورہ، مجموعی حکومت کا ایک طریقہئ کار ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے وزراء اپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تبادلہئ خیال کرتے ہیں اور اُن کے نتائج سے وزیر اعظم اور چانسلر کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ دونوں رہنما، اِس موقع پر باہمی بات چیت بھی کریں گے۔ x
Site Admin | October 23, 2024 10:24 PM