جرمنی کے صدر Frank-Walter Steinmeier نے ملک کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیا ہے اور اس طرح چانسلر Olaf Sholz کے تین پارٹی کے اتحاد میں انتشار کے بعد مقررہ مدت سے پہلے 23 فروری کو انتخابات کرائے جانے کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔ جرمنی میں ایک تقریر میں جناب Steinmeier نے کہا کہ موجودہ وقت کی طرح ہر ایک مشکل وقت میں استحکام کیلئے ایسی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے، جو باصلاحیت ہو اور جسے پارلیمنٹ میں قابلِ قدر اکثریت حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد سبھی لیڈروں کا بنیادی مقصد مسائل کو حل کرنا ہونا چاہیے۔ x
Site Admin | December 27, 2024 9:51 PM
جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے
