ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 18, 2024 10:35 PM

printer

جرمنی نے اِس سال کے آخر تک ملازمت طلب کرنے والے تربیت یافتہ افراد کیلئے دو لاکھ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اِس سال کے آخر تک ملازمت طلب کرنے والے تربیت یافتہ افراد کیلئے دو لاکھ ویزا جاری کرے گا، جوکہ پچھلے سال کے مقابلے 10 فیصد زیادہ ہے۔ یوروپ کی سب سے بڑی معیشت کو اب بھی لیبر کی زبردست کمی کا سامنا ہے اور یہاں فی الوقت تقریباً 13 لاکھ 40 ہزار اسامیاں ہیں۔ پچھلے برس برلن نے پوائنٹ پر مبنی ایک نظام اختیار کیا تھا، جس کی وجہ سے پیشہ ور افراد اور یونیورسٹی کے گریجویٹس کیلئے اِس ملک میں داخل ہونا، یہاں تعلیم حاصل کرنا اور ملازمت کی تلازش کرنا آسان ہوگیا تھا۔ یوروپی یونین سے باہر کے ملکوں کے تربیت یافتہ کارکنوں کو اب جرمنی میں اپنی اہلیت کو تسلیم کرائے بغیر داخلے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ فیصلہ امیگریشن ضوابط میں سہولت دیئے جانے کے ایک سال بعد سامنے آیا ہے تاکہ لیبر مارکیٹ کو فروغ دیا جاسکے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں