ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2024 3:20 PM

printer

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا آئندہ ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ آج ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے جناب کشیدا نے کہا کہ حکمراں   لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے۔ ستمبر میں LDP پارٹی اپنے نئے لیڈر کا انتخاب کرے گی جس کے بعد 67 سال کے LDP کے لیڈر وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اُن کی پارٹی میں بدعنوانیوں کے تناظر میں جناب کشیدا کی حمایت میں کمی آئی ہے۔ جناب کشیدا 2021 سے وزیراعظم ہیں۔ یہ پارٹی 1955 سے تقریباً مسلسل اقتدار میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں