ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹم بم کے حملے سے بچ جانے والے ایک جاپانی گروپ Nihon Hidankyo کو نوبیل امن انعام 2024 سے نوازا گیا گیا ہے۔ یہ گروپ Hibakusha کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کے تئیں اُس کی انتھک کوششوں کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اُس نے ثبوت کے ذریعے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ نیوکلیائی ہتھیار اب کبھی دوبارہ استعمال نہیں کئے جانے چاہئیں۔ اِس نوبیل امن کا اعلان Oslo نے Norwegian نوبیل انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا۔ اِس سے پہلے، 2023 میں ایران کی انسانی حقوق کی علمبردار Narges Mohammadi کو اعزاز سے نوازا گیا تھا کیونکہ انھوں نے ایران میں خواتین کے حقوق کی پامالی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔
Site Admin | October 11, 2024 9:39 PM