ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 28, 2024 10:29 AM | JAPAN ELECTION

printer

جاپان کا برسرِ اقتدار اتحاد، پارلیمانی انتخابات میں اکثریت سے محروم ہوگیا ہے۔

جاپان کی پارلیمنٹ میں، برسرِ اقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کی قیادت والے اتحاد کی اکثریت ختم ہوگئی ہے۔ انتخابات کے عارضی نتائج کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کو ایوانِ زیریں میں آدھی سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ ابھی 22 سیٹوں کے نتائج کا اعلان باقی ہے۔ LDP اور اُس کی اتحادی پارٹی Komeito نے، اپوزیشن کو حاصل 235 کے مقابلے 208 سیٹیں جیتی ہیں۔ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی Constitutional ڈیموکریٹک پارٹی CDP نے ابھی تک 143 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

کسی پارٹی کو حکمرانی کیلئے، پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں اکثریت کے طور پر 233 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔ عام انتخابات کے نتائج سے اِس بات کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ دنیا کی اِس چوتھی سب سے بڑی معیشت پر، کس کی حکمرانی ہوگی۔

یہ انتخابات LDP کے نئے رہنما اور وزیر اعظم Shigeru Ishiba کی اپیل پر کرائے گئے تھے، جب اُن سے پہلے کے وزیر اعظم فومیو کِشیدا نے، اگست میں سبکدوش ہونے کے اپنے فیصلے سے سب کو چونکا دیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں