جاپان میں پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کے پچاسویں ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں 465 سیٹوں میں سے، 289 نشستوں پر ملک گیر پیمانے پر واحد-سیٹ حلقوں سے براہِ راست قانون ساز منتخب کئے جائیں گے، جبکہ 176 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے والے تناسبی نمائندگی کے نظام کے ذریعے ایوان میں پہنچیں گے جو ملک کو 11 حلقوں میں تقسیم کرتا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کے سربراہ جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے حکمراں اتحاد کیلئے کم سے کم 233 نشستوں پر دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کا نشانہ رکھا ہے جو کہ پارلیمنٹ کے بااختیار ایوانِ زیریں میں اکثریت برقرار رکھنے کیلئے کافی ہے۔ جناب Ishiba نے، سرکاری طور پر وزیر اعظم کا باقاعدہ حلف لینے سے قبل، حکمراں LDP کی قیادت حاصل کرنے کے بعد، وقت سے پہلے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | October 27, 2024 9:30 PM