September 21, 2024 5:00 PM

printer

جاپان میں موسم کی پیشگوئی کے پیش نظر واجیما اور سوزو شہروں کے ہزاروں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں پر چلے جائیں۔

        جاپان میں وسطی حصے کے دوشہروں کے تقریباََ 30 ہزارافراد کو وہاں سے نکل جانے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے وہاں شدید بارش کے سبب ایک بڑا سیلاب آنے کے بارے میں ایک وارننگ جاری کی تھی۔  Wajima شہر کے تقریباََ 18 ہزارافراد اور SUZU شہر کے 12 ہزارافراد سے کہا گیا ہے کہ وہ Honshu جزیرے میں Ishikawa کے مقام پر پناہ لے لیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش سے متعلق ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے اعلیٰ سطح کی چوکسی کا انتباہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وہاں بارہ دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ جبکہ کئی مقامات پرمٹی کے تودے کھسکنے کے بارے میں بھی چوکس رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں