ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 9:36 PM

printer

ثقافت کے محکمے کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وکاس بھی، وراثت بھی‘ کے نظریے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس برس میں ملک میں کئی شعبوں میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے

ثقافت کے محکمے کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وکاس بھی، وراثت بھی‘ کے نظریے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس برس میں ملک میں کئی شعبوں میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔ نئی دلّی میں نیشنل Monuments اتھارٹی کے 14ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ثقافتی وراثت کے تحفظ میں تاریخی عمارتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ثقافت، یوگا، فن تعمیر اور دانشوری کی بنا پر پہچانا جاتا ہے۔ جناب شیخاوت نے قومی Monuments اتھارٹی کی ستائش کی کہ وہ قومی یادگاری عمارتوں کا تحفظ کر رہی ہے اور اُنھیں محفوظ رکھ رہی ہے۔
نیشنل Monuments اتھارٹی قدیم تاریخی عمارتوں، آثارِ قدیمہ کے مقامات اور باقیات سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی شقوں کے مطابق 2010 میں قائم کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں