سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے دوران تین ہزار 471 یاتریوں کا ایک اور جتھہ آج صبح سویرے جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس کے بنیادی پڑاؤ سے کشمیر وادی کیلئے روانہ ہوا جہاں سے وہ امرناتھ گپھا میں درشن کیلئے اپنے آگے کے سفر پر جائے گا۔ یہ یاتری 114 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔
اِن میں سے ایک ہزار 73 یاتری بالتل بنیادی پڑاؤ کیلئے جبکہ دو ہزار398 یاتری پہلگام کے بنیادی پڑاؤ کیلئے روانہ ہوئے، جہاں سے وہ امرناتھ گپھا کے درشن کیلئے اپنے آگے کے سفر پر جائیں گے۔