تین نئے فوجداری قوانین کَل سے نافذ ہوجائیں گے۔ اِن میں بھارتیہ نیائے Sanhita، بھارتیہ ناگرک سُرکشا Sanhita اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023 شامل ہیں۔
مرکزی سرکار اِس سلسلے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کرتی رہی ہے اور وہ نئے فوجداری قوانین کو نافذ کرنے کیلئے تکنیک، صلاحیت سازی اور بیداری پیدا کرنے کے اعتبار سے پوری طرح تیار ہیں۔ پچھلے سال موسمِ سرما کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ نے اِن بلوں کو منظوری دی تھی۔