ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2024 3:31 PM

printer

تین نئے فوجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سنہتا 2023، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023، آج سے لاگو ہوگئے ہیں

تین نئے فوجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سنہتا 2023، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023، آج سے لاگو ہوگئے ہیں۔ حکومت نے ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ لگاتار میٹنگیں کی ہیں اور سبھی حکومتیں نئے فوجداری قوانین نافذ کرنے کے مقصد سے، ٹکنالوجی، صلاحیت سازی اور عوام میں بیداری لانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

اِن نئے قوانین سے متعلق معلومات خبروں کے بولیٹن، پروگراموں اور مذاکرات، نیز دور درشن و آکاشوانی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے، بحث ومباحثے اور تفصیلی تجزیئے پیش کئے گئے ہیں۔ عوامی بیداری کیلئے فلائرز، بات چیت کے پروگراموں، اطلاعات فراہم کرنے والی ویب سائٹس اور وزارتی سطح کے Webinars بھی منعقد کئے گئے۔

اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نصابات میں، ان نئے قوانین سے متعلق باب بھی شامل کئے گئے ہیں۔

اِن تین نئے فوجداری قوانین کے لاگو ہونے کے ساتھ ہی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج کی جانب سے اِن نئے قوانین کی خصوصیات کو اُجاگر کرتے ہوئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں