ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 15, 2025 10:03 PM

printer

تین نئے فرنٹ لائن بحری جنگی جہازوں آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگری اور آئی این ایس واگھشیر کو ملک کے نام وقف کیا گیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے کہ بھارت، دنیا میں ایک بڑی بحری طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے کہ بھارت، دنیا میں ایک بڑی بحری طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم ممبئی کے بحریہ Dockyard پر تین بحری جہاز INS Surat، INS Nilgiri اور INS Vagsheer کو ملک کے نام وقف کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ فخر کا لمحہ ہے کہ یہ تینوں فرنٹ لائن پلیٹ فارم بھارت میں تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اِس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت، توسیع پسندانہ نظریے سے نہیں بلکہ ترقی کے جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہی ایک کھلے، محفوظ، شمولیت والے اور خوشحال بھارت- بحر الکاہل خطے کی حمایت  کی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سال، دفاعی شعبے کیلئے اصلاحات کا سال ہے اور اِس سال کے اختتام تک دفاعی شعبے میں مزید اصلاحات کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں