September 13, 2024 9:33 PM

printer

تین روزہ سیمی کون انڈیا 2024، جو گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کی جارہی تھی، آج اختتام پذیر ہوگئی

تین روزہ سیمی کون انڈیا 2024، جو گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ میں منعقد کی جارہی تھی، آج اختتام پذیر ہوگئی۔
وزیر اعظم کا یہ تصور رہا ہے کہ بھارت کو سیمی کنڈکٹر کے ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی ترقی کے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کیا جائے۔ اس وژن کے مطابق سیمی کون انڈیا 2024 کا انعقاد کیا تھا، جس کا موضوع تھا ”سیمی کنڈکٹر کے مستقبل کی تشکیل کا عمل“۔ کانفرنس میں بھارت کی سیمی کنڈکٹر کی حکمت عملی اور پالیسی کا اظہار کیا گیا جس کے تحت بھارت کو سیمی کنڈکٹر کیلئے ایک عالمی مرکز بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں عالمی سیمی کنڈکٹر کے بڑے کاروباری افراد شریک ہوئے نیز اس میں سیمی کنڈکٹر صنعت کے عالمی لیڈروں، کمپنیاں اور ماہرین ایک جگہ جمع تھے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے سیمی کنڈکٹر Equipment and Materials انٹرنیشنل کے صدر اور سیمی کے CEO اجیت منوچا نے کہا کہ سیمی کون انڈیا 2024، کسی بھی ملک میں منعقدہ انتہائی کامیاب اور سب سے بڑی سیمی کون ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ایکونظام کے 100 سے زیادہ CEOs نے اس میں شرکت کی ہے۔
سنگاپور کی Koh Young ٹیکنالوجی کے Thomas Lau نے کہا کہ سیمی کون انڈیا کی تقریب سے انہیں فائدہ پہنچا ہے کیونکہ اُس میں بہت سے لوگ شریک ہوئے ہیں اور بہت سے اشتراک ہوئے ہیں۔ ACES کے وِکرانت گپتا نے کہا کہ اِس سے قبل سیمی کنڈکٹر کی مینوفیکچرنگ کچھ ملکوں تک ہی محدود تھی اور کمپنیوں کو اُن پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ البتہ اب سیمی کون انڈیا جیسی تقریبات سے ایک نیا ایکونظام فروغ پا رہا ہے جو خطے کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
کانفرنس میں 250 سے زیادہ اپنی اشیا کے نمائش کرنے والے افراد اور 150 سے زیادہ مقررین نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں