ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:30 PM

printer

تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان نے، جودھپور میں جاری کثیر جہتی مشق کے دوران، پہلی مرتبہ اندرونِ ملک تیار ہلکے لڑاکا طیارے، LCA، ”تیجس“ میں پرواز کی

تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان نے، جودھپور میں جاری کثیر جہتی مشق کے دوران، پہلی مرتبہ اندرونِ ملک تیار ہلکے لڑاکا طیارے، LCA، ”تیجس“ میں پرواز کی۔ جودھپور ایئرفورس اسٹیشن، 29 اگست سے 15 ستمبر تک، کثیر جہتی مشق ”تَرنگ شَکتی“ کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کررہا ہے۔ فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ، وائس ایڈمیرل کرشنا سوامی ناتھن اور فوجی عملے کے نائب سربراہ لیفٹننٹ جنرل این ایس راجا سبرامَنی نے تقریباً 45 تک تیجس لڑاکا طیاروں میں پرواز کی۔
تقریب کے دوران فضائیہ کے ایئرمارشل اے پی سنگھ نے واحد سیٹ والے LCA ”تیجس“ لڑاکا جیٹ کو خود اڑایا، جبکہ بحریہ اور فوج کے نائب سربراہان نے LCA کے دو سیٹوں والے تربیتی جہاز میں پرواز کی۔ بھارت سمیت 8 ملکوں کی فضائیہ اپنے اثاثوں کے ساتھ، جبکہ دیگر 16 ممالک اِس مشق میں مشاہد ممالک کے طور پر شرکت کررہے ہیں۔ اِس مشق کا مقصد، شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان Interoperability کو مستحکم کرنا ہے۔ 12 سے 14 ستمبر تک ایک دفاعی ایکسپو بھی منعقد کی جائے گی، جس میں کہ بھارت اندرونِ ملک تیار ہتھیاروں اور طیاروں کی نمائش کرے گا، جس کا مقصد دوست ممالک کے مابین بھارت میں تیار ساز و سامان کو فروغ دے کر، دفاعی برآمدات کے عالمی امکانات کو تلاش کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں