ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 3:35 PM

printer

تیل ابیب کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کے معاملے پر فرانس اور اسرائیل کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے

مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں فرانس کے صدر ایمونیئل میخوں نے کل غزہ میں استعمال کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کی بات کہی تھی۔ اس پر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ میخوں نے، لبنان میں، زمینی کارروائی کے لیے فوج بھیجنے کے نتن یاہو کے فیصلے کی بھی نکتہ چینی کی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ کہتے ہوئے فرانس کے صدر کی نکتہ چینی کی ہے کہ تمام سبھی مہذب ملکوں کو ایران کی قیادت والی بربریت کی طاقتوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ استحکام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

اسی دوران، لبنان میں کل، اسرائیلی فضائی حملوں میں 20 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ اپنے فضائی حملوں میں توسیع کرتے ہوئے اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کے لڑاکوؤں کو نشانہ بنا کر پہلی مرتبہ شمالی لبنان کے ایک فلسطینی پناہ گزیں کیمپ پر بمباری کی۔

جمعہ کے اسرائیلی حملوں کے بعد، میڈیا خبروں کے مطابق مقتول حزب اللہ لیڈر سید حسن نصراللہ کی جگہ لینے والے حاشم سیف الدین سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق وہ اور ملیٹینٹ گروپ کے دوسرے اہم ممبر ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ وہ لوگ جنوبی لبنان میں ایک زیرزمین بنکر میں موجود تھے۔

خطے میں نتازعہ میں اضافے کے دوران فلسطینی پناہ گزیں سمیت لبنان کے ہزاروں لوگ وہاں سے بھاگ رہے ہیں۔

اسی دوران، فلسطینی گروپ، حماس کے ذریعے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مغربی ایشیا میں جنگ کی شروعات کے ایک سال ہونے کے موقعے پر کل دنیا بھر میں ریلیاں کی گئیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں