مردوں کے کرکٹ میں؛ بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں 11 رن سے ہرا دیا ہے۔ یہ میچ کل رات سینچورین کے Super Sports Park میں کھیلا گیا تھا۔ چار میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو-ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ تِلک ورما کی شاندار سنچری اور ابھیشیک شرما کے پچاس رن کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو کل رات سینچورین مین شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے میزبان پر غیر معمولی سبقت حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا چوتھا اور فائنل مقابلہ کل جوہانسبرگ کے Wanderers Stadium میں کھیلا جائے گا جو کہ سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔
خواتین کرکٹ میں؛ بی سی سی آئی نے بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف ہونے والے آئندہ گھریلو سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد گجرات کے شہر بڑودہ میں تین یک روزہ بین الاقوامی میچ ہوں گے۔ اس کے بعد وہ جنوری میں گجرات کے راجکوٹ میں تین میچوں کی یک روزہ سیریز آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ دونوں سیریز ICC خواتین چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
بیڈمنٹن میں بھارت کی دو بار کی میڈلسٹ پی وی سندھو Kumanoto میں جاپان ماسٹرس 2024 کے راؤنڈ آف 16 میں کناڈا کی مِشیل لِی کے خلاف کھیلیں گی۔ دونوں شیٹلرس 14 مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ سندھو نے دس مقابلے جیتے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے لکشیہ سین کو ملیشیا کے Leong Jun Hao کے خلاف سخت مقابلے کے بعد باہر ہونا پڑا۔ خواتین کے ہاکی ایشین چمپئن ٹرافی 2024 میں بھارت آج شام راجگیر میں اپنے تیسرے میچ میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ دیگر میچوں میں جنوبی کوریا کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا جبکہ جاپان کا مقابلہ چین سے دوپہر کو ہوگا۔ ٹینس میں روہن بوپنا اور میتھو ایبڈن کی بھارتی اور آسٹریلیا کی جوڑی Bab Bryan Group کا اپنا دوسرا میچ کل پالا Alpitour کورٹ میں El Salvador کے مارسیلو اور کروشیا کے میٹ Pavic کے خلاف ہار گئی۔اس شکست سے ان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بوپنا اور ایبڈن اب تک صرف ٹاپ چار میں جگہ بناسکے ہیں۔×