August 8, 2024 9:46 AM

printer

تیسرے اور آخری میچ میں میزبان سری لنکا نے بھارت کو 110 رن سے ہرانے کے بعد تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے

کرکٹ میں کَل کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری میچ میں میزبان سری لنکا نے بھارت کو 110 رن سے ہرانے کے بعد تین میچوں کی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے۔ اِس سے پہلے سری لنکا نے    ٹاس جیتنے کے بعد بھارت کیلئے 7 وکٹ پر 249 رن کا نشانہ رکھاتھا۔ تاہم بھارت کی پوری ٹیم 26 اوورس اور ایک گیند میں 138 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سیریز کا پہلا میچ ٹائی ہوگیا تھا  جبکہ سری لنکا نے دوسرا میچ جیت لیا تھا۔ تیسرا اور آخری میچ جیت کر میزبان سری لنکا 27 سال کے بعد بھارت کے خلاف پہلی باہمی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوپایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں