تیرہ دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پریاگ راج دورے سے قبل ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج پریاگ راج مین مہا کمبھ کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ریلوے کے وزیر نے پریاگ راج میں پانچ ریلوے اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ مہا کمبھ کیلئے گزشتہ دو برس میں تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے مالیت کے کام کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ مہا کمبھ کیلئے تین ہزار خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہا کمبھ کے دوران کُل 13 ہزار ریل گاڑیاں چلیں گی۔
Site Admin | December 8, 2024 9:32 PM