July 20, 2024 9:52 PM

printer

تھمپو میں بھارت- بھوٹان ترقیاتی اشتراک مذاکرات کے دوران تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے مالیت کے 61 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی

خارجہ سکریٹری وکرم مِسری اور بھوٹان کے اُن کے ہم منصب Aum Pema Choden نے آج تھمپو میں تیسرے بھارت- بھوٹان ترقیاتی تعاون مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران بھوٹان نے پروجیکٹوں سے وابستہ امداد کی تجویزوں کے ساتھ ساتھ 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران نافذ کیے جانے والے پروجیکٹوں کی امداد کی پہلی قسط بھی جاری کی۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طرفین نے مختلف شعبوں میں چار ہزار 958 کروڑ روپے مالیت کے 61 پروجیکٹوں کو منظوری بھی دی ہے۔ اِن پروجیکٹوں کا تعلق بنیادی ڈھانچے، توانائی، ہنر مندی کے فروغ، تعلیم، صحت، ثقافتی ورثے، صلاحیت سازی، کھیلوں، نوجوانوں کے رابطوں، ڈیجیٹل معیشت اور خلائی تکنیک سے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں