تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ Maris Sangiampongsa نے آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ جناب Maris، چار روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ کی Royal Kathina کی تقریب کیلئے آمد دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔ دونوں لیڈروں نے بھارت- تھائی لینڈ تعلقات، کثیر سطحی تعاون اور علاقائی معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب Maris جمعرات کو نئی دلّی پہنچے ہیں۔
Site Admin | November 2, 2024 9:35 PM