تھائی لینڈ کی Populist-Pheu-Thai پارٹی نے آج کہا ہے کہ وہ ملک کے نئے لیڈر کیلئے اپنی پارٹی کی رہنما محترمہ Paetongtarn-Shinawatra کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کیلئے نامزد کرے گی۔ وزیر اعظم Srettha-Thavisin کو اخلاقیات سے متعلق ایک خلاف ورزی کی بنا پر، ایک عدالتی حکم کے ذریعے برخاست کئے جانے کے بعد، یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اگر محترمہPaetongtarn کو پارلیمنٹ میں کل ہونے والی ووٹنگ میں منظوری مل جاتی ہے تو وہ تھائی لینڈ کی دوسری خاتون وزیر اعظم بن جائیں گی۔
جناب Sreettha کو ایک سال سے بھی کم مدت تک عہدے پر رہنے کے بعد، کل برخاست کر دیا گیا تھا۔
Site Admin | August 15, 2024 9:33 PM