July 6, 2024 2:51 PM

printer

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی BSP کے سربراہ K Armstrong کے قتل کی جلد چھان بین کریں اور قصورواروں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاستی بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ K Armstrong کے قتل کی تیزی کے ساتھ تحقیقات کرنے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی  کرنے کا پولیس افسران کو حکم دیا ہے۔ اِس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جناب اسٹالن نے مہلوک کے اہل خانہ، پارٹی اور دیگر سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ریاستی پولیس محکمے کے ایک بیان کے مطابق اس معاملے میں ملوث سبھی قصورواروں کو پکڑنے کے لیے 10 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چنئی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد آج مہلوک کے جسد خاکی کو رشتہ داروں کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

اِس دوران بی ایس پی پارٹی کارکن اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔ یہ لوگ قصورواروں کی گرفتاری اور سی بی آئی انکوائری کی مانگ کررہے تھے۔ پولیس نے اُنہیں سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن احتجاج جاری رہنے کے سبب سبھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آخری رسوم کل ادا کی جائیں گی۔

امکان ہے کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کل چنئی میں تمل ناڈو بی ایس پی کے سربراہ کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں محترمہ مایاوتی نے کہا کہ قتل کا یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے نیز انہوں نے قصوروار افراد کو سزا دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تمل ناڈو میں اپوزیشن کے لیڈر ای پلانی سوامی نے  ڈی ایم کے حکومت پر امن وقانون کی ابتر ہوتی ہوئی صورتحال کا الزام عائد کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں