جنوب مغربی خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان Fengal کَل آدھی رات سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ آج رات اِس طوفان کے پدوچیری پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ موسمی حالات کی وجہ سے ڈیلٹا کے اضلاع کے ساحلی علاقوں میں روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ احتیاط کے طور پر کیمپوں میں چلے گئے ہیں اور انہیں پناہ، اشیاء خوردنی اور بنیادی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذخیروں میں پانی کی سطح بتدریج بڑھ رہی ہے۔ طوفان کے مدنظر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے آج حالات کا جائزہ لیا ہے۔ x
Site Admin | November 30, 2024 4:12 PM