تمل ناڈو کے بہت سے ضلعوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رکاوٹ آگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں ترونل ویلی ضلع میں، اُوتُو کے مقام پر زیادہ سے زیادہ 54 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں ترویلّور، کُڈالور، تنکاسی اور تھنجور میں 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اریالور میں چھ ماہ کے ایک بچے سمیت 7 افراد کو سیلاب سے بچایا گیا۔ ضلع انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات کرتا رہے۔
Site Admin | December 13, 2024 2:42 PM
تمل ناڈو بہت سے ضلعوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رکاوٹ آگئی
